09:12 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چینی چیٹ بوٹ کے آنے سے امریکی کمپنیوں کو ایک کھرب ڈالر کا نقصان

چین کامصنوعی ذہانت کے میدان میں تہلکہ خیز کارنامہ۔چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ڈیپ سیک ایپ آنے سے امریکی سٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا۔ٹیک کمپنی این ویڈیا کوپانچ سو نواسی ارب ڈالر کا نقصان بھگتنا پڑگیا۔
چین نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گزشتہ ہفتے ایپل سٹور پرمتعارف کروایا تھا۔ چند دنوں میں ہی لاکھوں لوگوں نے اس کا استعمال شروع کردیا اور ڈیپ سیک امریکا،برطانیہ اور چین میں ٹاپ ٹرینڈ ایپلی کیشن بن گئی۔نتیجہ یہ نکلا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی چپ بنانے والی امریکی کمپنی این ویڈیا کے حصص ریکارڈ اٹھارہ فیصد تک گرگئے۔
امریکی ٹیک کمپنیوں کے گڑھ سلیکون ویلی نے ڈیپ سیک سی تھری اور ڈیپ سیک آر ون کو اوپن آئے آئی اور میٹا کے جدید ترین ماڈلز کے مساوی قرار دیا ہے۔چینی کمپنی کے مطابق چیٹ بوٹ تیار کرنے پر صرف ساٹھ لاکھ ڈالر اخراجات آئے ہیں جو کہ دیگر مصنوعی ذہانت کے امریکی ماڈلز سے اربوں ڈالر کم ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی چین کے اس اقدام سے ہکا بکا رہ گئے۔کہا ہماری انڈسٹری کو جاگ جانا چاہیے۔ایک ہفتے پہلے اوپن اے آئی سمیت دیگر کمپنیوں نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پانچ سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نے فخر سے کہا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مستقبل امریکا میں ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION