01:48 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ایک بندر نے پورے ملک کی بجلی بند کردی

سری لنکا میں اتوار کی صبح پورے ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، حکام نے بجلی کی بندش کی ذمہ داری ایک بندر پر ڈال دی۔

بجلی کا بریک ڈاؤن جنوبی کولمبو کے سیلون الیکٹریسٹی بورڈ کے گرڈ اسٹیشن میں خرابی کی وجہ سے شروع ہوا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اسپتالوں کو جنریٹرز پر منتقل ہونا پڑا۔

سری لنکن حکام کے مطابق تین گھنٹوں کی محنت کے بعد بیشتر علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

وزیر توانائی کمارا جیاکوڈے کے مطابق، ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے خرابی پیدا ہوئی اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

اس سے پہلے 2022 میں سری لنکا کو معاشی بحران کے دوران تیل کی کمی کی وجہ سے بھی طویل بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION