04:21 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، حادثےمیں 6 افراد ہلاک

امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فضائی حادثے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں جہاز گرنے کے بعد دھماکے سے آگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 67 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION