10:35 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

عافیہ صدیقی کیس: رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات کے باوجود حکومت نے رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جج چھٹیوں کے باوجود انصاف کی فراہمی کے لیے عدالت لگا رہا ہے، مگر ایک بار پھر انتظامی اختیارات کو عدالتی امور میں مداخلت کے لیے استعمال کیا گیا۔

جسٹس اعجاز نے کہا کہ اگر رپورٹ نہ دی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، اور ہائیکورٹ کی عزت کو برقرار رکھنے کے لیے عدالتی اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔

عدالت نے وزیراعظم اور تمام کابینہ ارکان کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کو چھٹیوں کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION