ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
عافیہ صدیقی کی رہائی: وزیراعظم کی ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہر ممکن قانونی اور سفارتی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ یقین دہانی انہوں نے عافیہ صدیقی کی بہن، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کے دوران کرائی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اس معاملے میں غافل نہیں، اور پیشرفت کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو ڈاکٹر فوزیہ سے رابطے میں رہے گی۔
جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پہلے ہی امریکی صدر جوبائیڈن کو اس حوالے سے خط لکھ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر وزیراعظم اور کابینہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












