10:33 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

عامر خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کر دیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عامر خان نے غار میں رہنے والوں کا روپ دھار کر ممبئی کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے نئے روپ میں ممبئی کی سٹرکوں پر مختلف اسٹنٹ کیے لیکن کوئی بھی اُن کو پہچان نہ سکا۔

عامر خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اداکار سے سوال کیا کہ یہ روپ کس فلم کیلئے اپنایا گیا؟ اگر یہ کسی فلم کا حصہ ہے تو اس کا نام کیا ہے؟ اور وہ کب ریلیز کی جائے گی؟ لیکن عامر خان کی جانب سے اب تک مداحوں کے سوال کا جواب نہیں دیا گیا۔

اس سے قبل عامر خان دنگل، گجنی اور لال سنگھ چڈھا میں پرفارمنس کیلئے رنگ روپ بدل چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی اگلی فلم ستارے زمین پر ہے جو دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION