03:49 , 28 جولائی 2025
Watch Live

اے بی ڈیویلیئرز نے چار سال بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا

اے بی ڈیویلیئرزنے چار سال بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کیلئے کھیلنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔
دائیں ہاتھ کے معروف بلے باز نے کہا ہے کہ وہ 2025 ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈزمیں جنوبی افریقہ کیلئے کھیلیں گے، جو جولائی میں شیڈول ہے۔
انہوں نے 2004 سے 2018 کے درمیان 114 ٹیسٹ میچز، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی کے ناقابل یقین کیریئر کے بعد، 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ وہ بین الاقوامی منظر کو چھوڑنے کے بعد بھی 2021 تک آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔
اپنی واپسی پربات کرتے ہوئے ڈیویلیئرز نے کہا کہ چار سال پہلے میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی کیونکہ مجھے مزید کھیلنے کی خواہش محسوس نہیں ہوئی۔ خیر، وقت گزر چکا ہے، اور میرے جوان بیٹوں نے کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ لیکن اب ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی قسم کا شعلہ پھر سے روشن ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لہذا میں جم اور نیٹ کی طرف واپس جا رہا ہوں، اور میں جولائی میں ڈبلیو سی ایل کے لیے تیار ہو جاؤں گا ۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION