10:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

اداکارہ علیزے شاہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ساتھی اداکارہ پر سنگین الزامات عائد

اداکارہ علیزے شاہ
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اور اس سنگین اقدام کے پیچھے ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک کا ہاتھ ہے۔

 

علیزے شاہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور کیریئر سے جڑے تنازعات پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے مختلف ویڈیو بیانات جاری کیے جن میں انہوں نے نہ صرف اپنے پرانے اسکینڈلز کی وضاحت دی بلکہ کچھ ساتھی فنکاروں پر ذاتی حملے اور سازشیں کرنے کے الزامات بھی لگائے۔

اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں علیزے شاہ نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ منسا ملک نہ صرف انہیں ہراساں کر رہی ہیں بلکہ انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔ علیزے نے چیٹ کے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ منسا نے ان کا ذاتی نمبر مشکوک افراد کو فراہم کیا، تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا:

"وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کال کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے۔”

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے کہا:

"تین سال پہلے بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ میں نے آج تک جو بھی کمایا، عزت اور حلال کا کمایا۔ لیکن جو خود حرام کھاتا ہے، اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION