01:43 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اداکارہ نے خود کو گھر پر غیر محفوظ قرار دے دیا

تنوشری دتہ

ممبئی (23 جولائی 2025): بالی وڈ کی معروف اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے ہی گھر میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کر رہی ہیں، جس کے باعث وہ خود کو مکمل طور پر غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق تنوشری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک روتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا درد اور خوف بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ #MeToo مہم شروع کرنے کے بعد سے انہیں مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

منگل کی رات پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اداکارہ نے کہا:

’’مجھے میرے ہی گھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ میں نے پولیس کو فون کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ شکایت درج کروانے کے لیے اسٹیشن آؤں، میں کل جاؤں گی۔‘‘
’’میرے ساتھ بہت زیادتی ہو رہی ہے، میری طبیعت کئی سالوں سے خراب ہے، میں کسی کام کے قابل نہیں رہی، میرا گھر برباد ہو چکا ہے۔‘‘

تنوشری نے مزید انکشاف کیا کہ وہ گھریلو ملازمین بھی نہیں رکھ سکتیں کیونکہ ان کے ذریعے بھی انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے:

’’گھریلو ملازمین آتے ہیں اور چوری کرتے ہیں، مجھے ذہنی اذیت دیتے ہیں، میں شدید خوف کا شکار ہوں۔‘‘

انہوں نے آخر میں اپیل کی:

’’براہِ کرم مجھے میرا کام کرنے دیا جائے، میں اپنے گھر میں بھی سکون سے نہیں رہ پا رہی، کوئی میری مدد کرے۔‘‘

یاد رہے کہ سال 2018 میں تنوشری دتہ نے سینئر اداکار نانا پیٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہدایتکار ویویک اگنیہوتری پر بھی ایسا ہی الزام عائد کیا تھا کہ انہیں زبردستی بے لباس ہو کر رقص کرنے کا کہا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION