01:34 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس سے خفیہ نکاح کی خبروں کی تردید کردی

اداکارہ درفشاں سلیم
اداکارہ درفشاں سلیم نے بلال عباس کے ساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر پہلی بار ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی نکاح ہوا ہوتا تو تصاویر ضرور سامنے آ جاتیں۔

 

انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی زندگی، کام اور ان خبروں پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں انڈسٹری میں پانچ سال ہوچکے ہیں اور لوگوں کی محبت پر وہ خود کو خوش نصیب سمجھتی ہیں۔

درفشاں نے بتایا کہ عوام کی محبت دیکھ کر وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ اگلا پروجیکٹ ایسا ہو جو لوگوں کی توقعات پر پورا اترے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام سے کسی کو مایوس نہیں کرنا چاہتیں۔

بلال عباس کے ساتھ تعلق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیٹ پر ان کا اچھا تعلق تھا اور دونوں چھوٹی باتوں پر ہنس پڑتے تھے۔ ان کے درمیان اچھا کمفرٹ لیول تھا، لیکن تعلقات کی افواہیں بے معنی ہیں۔

خفیہ نکاح کی خبروں پر اداکارہ نے کہا کہ انٹرنیٹ پر بغیر تحقیق کے خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔ اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو تصاویر ضرور شیئر کی جاتیں کیونکہ لوگ اپنی خوشیوں کو چھپاتے نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا تھا کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس خفیہ نکاح کرچکے ہیں۔ اس افواہ کی بنیاد ان کے ڈرامے "عشق مرشد” میں دونوں کی جوڑی کی مقبولیت تھی۔ درفشاں سلیم نے اب واضح کیا ہے کہ یہ سب محض افواہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION