06:27 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پیسے نہ دینے پر اداکارہ روچی گجر کا پروڈیوسر پر چپلوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارتی اداکارہ روچی گجر نے مبینہ طور پر 25 لاکھ روپے ہڑپ کرنے پر پروڈیوسر کرن سنگھ چوہان کو سرِعام چپل مار دی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

واقعہ ممبئی کے سینی پولس تھیٹر میں پیش آیا، جہاں روچی گجر اپنے حامیوں کے ساتھ احتجاجاً پہنچی اور پروڈیوسر سے بحث کے دوران چپل مارنے کا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق روچی گجر اور کرن چوہان کے درمیان مالی تنازع جاری ہے۔ اداکارہ نے الزام لگایا کہ کرن سنگھ نے انہیں ایک فرضی ٹی وی سیریل پروجیکٹ میں شریک پروڈیوسر بنانے کا جھانسہ دے کر ان کی کمپنی سے جولائی 2023 سے جنوری 2024 کے دوران کئی بار رقوم منتقل کروائیں، تاہم منصوبہ کبھی شروع نہ ہوا۔

ممبئی پولیس نے پروڈیوسر کرن چوہان کے خلاف اداکارہ کو 25 لاکھ روپے کا دھوکہ دینے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION