عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ منظر عام پر

اسلام آباد — مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کے حوالے سے تحقیقات میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ان کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ ڈینگی بخار میں مبتلا تھے۔
تفصیلات کے مطابق، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت (پازیٹیو) آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، انہوں نے 20 اکتوبر کو پولی کلینک اسپتال سے چیک اپ کرایا اور بیماری کے باعث تین روز کی میڈیکل چھٹی کی درخواست ڈی آئی جی اسلام آباد کو جمع کرائی، جو منظور کر لی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے چھٹی مکمل ہونے کے بعد 23 اکتوبر کو دوبارہ ڈیوٹی جوائن کی تھی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ان کا بیرونِ ملک ایک یونیورسٹی میں داخلہ ہو چکا تھا اور وہ دفترِ خارجہ میں تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
پولیس ذرائع کے مطابق، واقعے کے ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ ایس ایم جی گن حادثاتی طور پر چل گئی۔ پولیسنگ ماہرین کے مطابق، فائر کا 65 ڈگری زاویہ (اینگل) اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ واقعہ حادثاتی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس پی افسران عام طور پر ایس ایم جی گن کے استعمال میں زیادہ مہارت نہیں رکھتے، جس سے حادثے کے امکانات مزید بڑھ جاتے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کو مزید وسعت دے دی ہے تاکہ واقعے کی نوعیت اور اصل وجوہات کا مکمل تعین کیا جا سکے۔

آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدانِ جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور…7 گھنٹے پہلے
این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی جنس ایجنسی) کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے…7 گھنٹے پہلے
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…9 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…12 گھنٹے پہلے

او آئی سی سی آئی سروے 2025، 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے مطمئن
اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے جاری کردہ سروے 2025 میں غیر ملکی…6 گھنٹے پہلے
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میدانِ جنگ میں شکست کو بھلا نہیں پارہا، آپریشن سندور…7 گھنٹے پہلے
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل کر…9 گھنٹے پہلے
یومِ آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ “پاکستان کی شان — گلگت بلتستان” ریلیز
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے وطن سے…12 گھنٹے پہلے

او آئی سی سی آئی سروے 2025، 73 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان سے مطمئن
اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی…6 گھنٹے ago
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت…7 گھنٹے ago
این سی سی آئی اے میں کرپشن کیسز کے بعد بڑا اقدام، ڈائریکٹر جنرل نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا
این سی سی آئی اے (نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انٹیلی…7 گھنٹے ago
بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن پر تعلیمی اداروں میں تین روزہ تعطیل
بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات…9 گھنٹے ago