02:02 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آفریدی، کرس گیل، ڈی ویلیئرز اور بریٹ لی کی واپسی

برمنگھم: شاہد آفریدی، کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز، بریٹ لی اور دیگر عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں — ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا دوسرا سیزن آج (18 جولائی) سے انگلینڈ میں شروع ہو رہا ہے۔

افتتاحی میچ میں آج رات پاکستان چیمپئنز اور انگلینڈ چیمپئنز مدِ مقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان چیمپئنز کی قیادت محمد حفیظ کریں گے۔

اس ایونٹ میں کئی سال بعد کرکٹ کے سپر اسٹارز جیسے کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز اور بریٹ لی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔

گزشتہ سال بھی یہ ٹورنامنٹ برطانیہ میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی، تاہم فائنل میں بھارت نے بدلہ لے لیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION