11:43 , 27 جولائی 2025
Watch Live

حلف اٹھانے کے بعد ٹرمپ نے 54 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پے در پے حکم نامے جاری کرنے کا سلسلہ جاری۔ حلف اٹھانے کے دو ہفتوں کے دوران چون ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم ناموں کی ہاف سنچری مکمل۔ امریکی صدر نے حلف اٹھانے کے دو ہفتوں کے دوران چون ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ گزشتہ چالیس برسوں میں صدارتی دور کے پہلے سو دنوں کے دوران کسی صدر نے اتنے حکم نامے جاری نہیں کیے۔

امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت کے خلاف بھی ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ جس کے تحت آئی سی سی کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا آئی سی سی نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔ ایرانی کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایران تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے۔

امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے بیس لاکھ وفاقی ملازمین کو جبری مستعفی کرنے کی ڈیڈ لائن میں دس جنوری تک توسیع کردی۔ ٹرمپ نے وفاقی ملازمین کو سات فروری تک مستعفی ہونے پر آٹھ ماہ کی تنخواہ اور مراعات کی پیشکش کی تھی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کے عالمی سطح پر بھی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جی ٹوینٹی سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مارکو روبیو کا کہنا ہے میرا کام امریکہ کو دشمنیوں سے بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION