08:06 , 22 اپریل 2026
Watch Live

افغانستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے، احمد مسعود

Ahmad Massoud Blames Taliban

افغان سیاستدان اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے کہا ہے کہ افغانستان کو درپیش موجودہ حالات کی بنیادی وجہ ملک میں شدت پسند گروہوں کی سرگرمیاں اور موجودہ حکومتی پالیسیوں کے اثرات ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمد مسعود کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال بدستور پیچیدہ ہے اور مختلف شدت پسند تنظیموں کی موجودگی خطے کے امن و استحکام کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان مسائل پر سنجیدہ توجہ نہ دی گئی تو اس کے اثرات نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے پر مرتب ہو سکتے ہیں۔ احمد مسعود کے مطابق افغانستان میں متعدد شدت پسند گروہ سرگرم ہیں جن کی وجہ سے ملک کو مسلسل سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ شدت پسند عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ملک کو عدم استحکام سے نکالا جائے۔

دفاعی و سیاسی امور کے ماہرین کے مطابق افغانستان میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خطے کے امن کے لیے بھی یہ صورتحال تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION