نجی ایئرلائن کی غفلت، کراچی جانے والا مسافر جدہ پہنچ گیا

لاہور: لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے، جہاں کراچی جانے والا مسافر غلطی سے بین الاقوامی پرواز میں سوار ہو کر جدہ پہنچ گیا۔ متاثرہ مسافر کے پاس پاسپورٹ یا ویزا بھی موجود نہیں تھا۔
ایئرپورٹ منیجر نے اس واقعے کا ذمہ دار نجی ایئرلائن کو قرار دیا اور کہا کہ "یہ غفلت ناقابلِ قبول ہے، کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔”
مسافر نے بتایا: "میں نے جہاز میں ٹکٹ بھی دکھایا، لیکن عملے نے نہ روکا نہ خبردار کیا۔”
ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے، واپسی میں 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












