05:18 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

قومی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئیں

قومی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئیں۔ اس افسوسناک خبر کی اطلاع خود کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی۔

عامر جمال نے اپنی پوسٹ میں نومولود کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا:

"اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف۔”

انہوں نے جذباتی پیغام میں لکھا:

"میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا ہمیشہ تمہیں یاد کریں گے۔”

کرکٹر نے اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید تحریر کیا:

"اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔”

تاہم اب تک بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION