کم عمر نظر آنے والی اداکارہ کی اصل عمر نے مداحوں کو حیران کر دیا

تائیوان سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ اور اداکارہ اینی یی کی اصل عمر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ وہ اپنی عمر کے مقابلے میں کہیں زیادہ کم عمر نظر آتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر اکثر لوگ ان کی عمر کا درست اندازہ نہیں لگا پاتے، اور کہا جاتا ہے کہ سو میں سے صرف ایک یا دو افراد ہی ان کی صحیح عمر بتا پاتے ہیں۔
بظاہر کم عمر دکھائی دینے والی اداکارہ دراصل 58 برس کی ہو چکی ہیں، جو بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن بات ہے۔
اینی یی نے حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ایک دوسرے سے موازنہ کرنا چھوڑ دیں اور عمر کو شرمندگی کا باعث نہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف تقریبات میں وہ اکثر دیکھتی ہیں کہ خواتین ایک دوسرے سے عمر اور شخصیت کے حوالے سے موازنہ کرتی ہیں، جب کہ مردوں میں ایسا رجحان کم نظر آتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق خواتین کو ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بجائے اپنی شخصیت اور خوشی پر توجہ دینی چاہیے۔
اینی یی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت اور طرزِ زندگی کا خاص خیال رکھتی ہیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنا انہیں خوشی دیتا ہے۔
اداکارہ کی پیدائش 1968 میں ہوئی تھی اور وہ 1980 کی دہائی کے آخر میں شہرت حاصل کرنے لگیں۔ بعد ازاں انہوں نے چن ہاؤ سے شادی کی جو عمر میں ان سے تقریباً دس سال چھوٹے ہیں۔










