07:19 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ایک اور ملک نے پاکستانیوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کردی

پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس رکھنے والوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سیکیورٹی، پولیس ٹریننگ، انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

پاک بنگلا دیش تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کی سربراہی پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔ بنگلا دیش کا اعلیٰ سطح وفد جلد اسلام آباد آکر سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION