08:05 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی بھارتی کوشش کا بلا جھجک، شدید اور سوچ سے بڑھ کر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے کے دوران "نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس” کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ جنگیں صرف اسلحے یا میڈیا بیان بازی سے نہیں بلکہ پیشہ ورانہ مہارت، ادارہ جاتی مضبوطی اور قومی حوصلے سے جیتی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت "آپریشن سندور” میں ناکام رہا اور جھوٹے بیانات سے اپنی کمزوری چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی پر بھارت کے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

عاصم منیر نے کہا کہ بھارت خطے میں اپنی ناکام "نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر” بننے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ خطے کے ممالک اس کے ہندوتوا نظریے سے نالاں ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اصولی سفارتکاری، باہمی احترام اور امن کی بنیاد پر علاقائی استحکام کا ضامن ہے۔

انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، بے لوث خدمت اور قومی عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION