11:38 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایپل نے آئی فونز کے لیے آئی او ایس 18.3.1 اپ ڈیٹ جاری کر دیا

ایپل نے آئی فونز کے لیے آئی او ایس 18.3.1 اپ ڈیٹ جاری کیا ہے، جو ایک سنگین سکیورٹی خامی کو درست کرتا ہے۔
یہ اپ ڈیٹ صرف آئی فون ایکس ایس اور اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہے، 2017 یا اس سے پہلے کے فونز میں اسے انسٹال نہیں کیا جا سکتا۔ یہ اپ ڈیٹ ضروری ہے کیونکہ اس سے حملہ آور یو ایس بی ریسٹرکٹڈ موڈ کو بائی پاس کرکے لاک آئی فون تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ موڈ فون کے لاک ہونے کے ایک گھنٹے بعد USB ڈیوائسز کو کنیکٹ ہونے سے روکتا ہے، تاکہ صارف کا ڈیٹا محفوظ رہے۔
ایپل نے اس سکیورٹی کمزوری کو نشانہ بنانے والے حملوں سے بچاؤ کے لیے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ہے، لہٰذا صارفین کو فوری طور پر اپنے فونز اپ ڈیٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION