02:43 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر عرب ممالک کا ردعمل

سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق نیتن یاہو کے بیان پر عرب ممالک کا سخت رد عمل۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کے بیانات دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض انتہا پسند ذہنیت یہ نہیں سمجھتی کہ فلسطینیوں کے لیے اُن کے وطن کا کیا مطلب ہے۔

مصر نے نیتن یاہو کا بیان سعودی عرب کی خودمختاری کے خلاف قرار دے دیا۔ متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ تنازع کا اختتام صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ قطر کی بھی نیتن یاہو کے بیان کی شدید مذمت، کہا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان پر او آئی سی کے اجلاس کا مطالبہ کرلیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو کے دوران سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION