05:48 , 7 نومبر 2025
Watch Live

اداکار ارباز خان نے فلم انڈسٹری کی تباہی کی وجوہات بتادیں

اداکار ارباز خان

پاکستان کے معروف فلمی اداکار ارباز خان نے فلم انڈسٹری کی تباہی کی اصل وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں آنے والے ٹھیکا سسٹم نے معیار کو بری طرح متاثر کیا۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ جب فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو اس کا کریڈٹ کچھ بڑے ہدایت کاروں جیسے سید نور، سنگیتا اور حسن عسکری کو جاتا تھا، جنہوں نے فلمی دنیا کو بلندیوں پر پہنچایا۔

ان کے مطابق:

“ان پر لازم تھا کہ انڈسٹری کو آگے بڑھاتے، مگر پھر ٹھیکا سسٹم آگیا، جس نے سب کچھ بدل دیا۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ ٹھیکا سسٹم دراصل یہ تھا کہ:

“پروڈیوسر کہتا تھا کہ آپ کو اتنے پیسے دے دیتے ہیں، آپ ہمیں فلم بنا دیں — اس سے فلم کے معیار میں فرق پڑنے لگا، سب کچھ کمائی تک محدود ہو گیا۔”

ارباز خان نے بتایا کہ آج بھی کئی پروڈیوسرز انھیں اسی طرح کی پیشکش کرتے ہیں مگر وہ صاف انکار کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ انھیں صرف ڈائریکشن اور ایکٹنگ کے پیسے دیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : خوشبو نے ارباز سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

شان شاہد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز نے کہا کہ:

“شان ایک وقت میں بہت عروج پر تھے، فلمیں ان کے نام پر بکتی تھیں، لیکن ان کا وقت پر سیٹ پر نہ آنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔”

انہوں نے بتایا کہ اگر شوٹنگ صبح 10 سے شام 6 بجے تک ہوتی تھی تو شان اکثر 3 یا 4 بجے آتے تھے، جس کے باعث ڈائریکٹرز کو مجبوراً کٹ ٹو کٹ سینز کرنے پڑتے اور فلموں کا معیار گرنے لگا۔

محبت کے حوالے سے ارباز خان نے دلچسپ انداز میں کہا:

“محبت تو انسان کو روز ہوتی ہے، مگر عشق صرف ایک بار ہوتا ہے۔ زندگی میں محبت ملی، مگر عشق نہیں ملا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION