02:08 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ارجنٹائن: نہری کا پانی اچانک سرخ ہونے سے مقامی لوگ خوفزدہ

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی علاقے میں ایک نہر کا پانی اچانک سرخ ہو گیا، جس سے مقامی لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیونس آئرس کے نواحی علاقے میں ایک نہر کا پانی رنگ بدل کر سرخ ہو گیا جس کی وجہ سے مقامی افراد پریشان ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق، پانی کا رنگ قریبی ڈپو سے ٹیکسٹائل رنگ یا کیمیائی فضلہ نہر میں پھینکے جانے کی وجہ سے بدلا۔

وزارت ماحولیات نے کہا کہ پانی کے نمونوں کو لے کر ان کی جانچ کی جا رہی ہے اور پانی کے رنگ میں تبدیلی کی اصل وجہ جلد سامنے آ جائے گی۔

وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں نہر کا پانی سرخ نظر آ رہا ہے۔ علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کمپنیاں اکثر زہریلا فضلہ نہر میں پھینک دیتی ہیں جس کی وجہ سے وبائیں پھیلتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION