06:56 , 18 جولائی 2025
Watch Live

ملک بھر میں یومِ عاشور کے جلوس، سیکیورٹی سخت، کئی شہروں میں موبائل سروس بند

لاہور/اسلام آباد: نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں یومِ عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اہم شہروں میں سیکیورٹی سخت، موبائل سروس معطل اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مرکزی جلوس نثار حویلی موچی گیٹ سے برآمد ہوا، جو شام تک کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ کراچی میں نشتر پارک سے مرکزی جلوس صبح 10 بجے روانہ ہوا، جو امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ کوئٹہ میں علمدار روڈ سے جلوس برآمد ہوا۔ شہر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ ڈبل سواری پر پابندی ہے۔

ادھر، پشاور میں شب عاشور کے 16 جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گئے۔

روہڑی نو محرم کا تاریخی نو ڈھال جلوس کربلا میدان پہنچ چکا، عزادار رات وہیں قیام کریں گے۔

ملتان میں استاد شاگرد کے تعزیوں سمیت 25 سے زائد جلوس برآمد ہوئے۔ گوجرانوالہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان معرفت سے نکالا گیا۔ میرپور (آزاد کشمیر) میں 11 بجے جلوس برآمد ہوا۔ تمام جلوسوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION