05:34 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرا کس دن ہوگا؟

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرا کس دن ہوگا؟

کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی مقابلے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا، جو 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ توجہ کا مرکز 7 ستمبر کو ہونے والا میچ ہوگا، جب دبئی کے میدان میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث ایونٹ کے ممکنہ التوا کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم اب ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، اور ٹورنامنٹ کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ایشیا کپ 2025 ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں ابتدائی گروپ اسٹیج کے بعد سپر فور مرحلہ ہوگا۔ اگر دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے تک پہنچتی ہیں تو دوسرا مقابلہ 14 ستمبر کو ہوسکتا ہے، جبکہ تیسرا ٹاکرا 21 ستمبر کو فائنل میں ممکن ہے۔

اگرچہ ایونٹ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، تاہم سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث باہمی مشاورت سے ایشیا کپ کو یو اے ای منتقل کیا گیا ہے۔ بھارت میزبان ملک کی حیثیت سے برقرار رہے گا، مگر تمام میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔

ایک بھارتی نشریاتی ادارے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ "ٹورنامنٹ ستمبر میں ہی ہوگا اور بھارتی ٹیم اس میں شرکت کرے گی۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION