08:03 , 22 اپریل 2026
Watch Live

ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کی راہ ہموار

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلوں کے لیے راہیں ہموار ہو گئی ہیں، بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرِ کھیل منسکھ منڈاویا نے نیشنل اسپورٹس گورننس اجلاس میں واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی بین الاقوامی مقابلے—چاہے کرکٹ ہو یا ہاکی—میں کھیلنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

ٹورنامنٹ 5 سے 21 ستمبر 2025 تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 اور 14 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کم از کم دو میچز طے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION