10:35 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

ایشیا کپ کے وینیوز اور میچ ٹائمنگز کا اعلان ہو گیا

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کے وینیوز اور میچ ٹائمنگز کا اعلان کردیا۔

صدر محسن نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایشیا کپ کے تمام میچز دبئی اور ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ دبئی اسٹیڈیم ایشیا کپ کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ 14 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت ٹاکرا دبئی اسٹیڈیم میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ شائقین ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلوں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ ایشیا کپ میں پاکستان گروپ اے میں شامل ہے۔ پاکستان کے ساتھ گروپ میں بھارت ، یو اے ای اور عمان کی ٹیم شامل ہیں۔

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم گروپ اسٹیج کے تمام میچز دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ میچز مقامی وقت کے مطابق 6 بجے شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION