02:42 , 30 اگست 2025
Watch Live

اٹلس ہونڈا نے سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم کے ماڈلز متعارف کرا دیے

اٹلس ہونڈا نے اپنی مشہورِ زمانہ موٹرسائیکلیں سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم کے 2025 ماڈلز پیش کر دیے ہیں۔

تاہم حسبِ روایت، اس بار بھی ان ماڈلز میں صرف ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں نئے اسٹیکرز کا اضافہ شامل ہے۔

کمپنی کی جانب سے سی ڈی 70 کی نئی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے اور سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ ماڈلز ماضی کی طرح ایندھن بچانے اور دیرپا کارکردگی کے دعووں کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں، مگر تکنیکی لحاظ سے ان میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION