04:18 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

قلات کے قریب مسافر کوچ پر حملہ، 3 جاں بحق، متعدد زخمی

قلات: کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر قلات کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ قلات کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسافر کوچ کو نشانہ بنایا گیا۔ 10 زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال قلات منتقل کیا گیا ہے، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کوچ میں 40 سے 50 مسافر سوار تھے، تاہم صحیح تعداد کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION