08:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

بابوسر ٹاپ حادثہ: والد نے چچی اور بچے کو بچانے کیلئے جان دیدی، بیٹے کا بیان

بابوسر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جب پانی کا ریلا آیا تو ہم نے پہاڑ کے نیچے پناہ لینے کی کوشش کی، لیکن چچی ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا بیٹا عبدالہادی ریلے میں بہہ گئے۔ والد نے انہیں بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی۔

حادثہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب لودھراں سے تعلق رکھنے والی فیملی اسکردو سے واپسی پر بابوسر ٹاپ پہنچی، جہاں اچانک سیلابی ریلا آ گیا۔ اس حادثے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کے دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے جبکہ تین سالہ عبدالہادی تاحال لاپتا ہے۔

فیملی کے ایک اور رکن ڈاکٹر حفیظ اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں دو دن سے بجلی نہیں، لاشوں کو برف کے بلاکس کے ذریعے محفوظ رکھا جا رہا ہے۔ حکومت فوری طور پر لاشوں کی لودھراں منتقلی کا بندوبست کرے تاکہ تدفین ممکن ہو سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION