03:53 , 28 جولائی 2025
Watch Live

مداحوں کیلئے بری خبر، اداکارہ انجلین ملک کینسر میں مبتلا

معروف پاکستانی اداکارہ، پروڈیوسر، ماڈل اور ہدایت کار انجلین ملک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر کا شکار ہوگئیں ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سر منڈایا ہوا ہے۔ انجلین ملک نے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس بیماری کے خلاف جنگ میں کیموتھراپی سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی ذکر کیا کہ کینسر کے مرض کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی جیولری برانڈ بھی شروع کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ناک کی انگوٹھی اور گلے میں ہار پہنے ہوئے ہیں جبکہ وہ اپنی جیولری کا نمونہ پیش کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد نہ صرف ان کے مداح بلکہ شوبز کی دنیا کے ستارے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION