10:47 , 27 جولائی 2025
Watch Live

باجوڑ: فائرنگ سے اے این پی رہنما سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

خار (باجوڑ): تحصیل خار ہیڈ کوارٹر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو 13 جولائی کو امن مارچ کے سلسلے میں مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مولانا خان زیب اے این پی علما کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، جب کہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION