06:34 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

بلوچستان میٹرک نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 68.10 فیصد رہی

کوئٹہ: بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں کامیابی کا مجموعی تناسب 68.10 فیصد رہا۔

چیئرمین بورڈ محمد اسحاق نے بتایا کہ بلوچستان ریزیڈینشل کالج کے آفتاب عالم نے 1051 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن محمد حاشر کے نام رہی جنہوں نے 1043 نمبر حاصل کیے، جبکہ محمد طفیل اور ثاقب علی نے 1038 نمبر لے کر تیسری پوزیشن مشترکہ حاصل کی۔

امتحان میں 1 لاکھ 48 ہزار 114 طلباء و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 1 لاکھ 870 کامیاب ہوئے۔

نہم جماعت میں 69,275 طلباء نے حصہ لیا جن میں کامیابی کی شرح 46.29 فیصد رہی، جبکہ دہم جماعت میں 78,839 امیدواروں میں سے 68,803 کامیاب ہوئے، جس کا کامیابی تناسب 87.27 فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION