03:11 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

آرمی چیف سے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ایم نظم الحسن کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بنگلہ دیشی نیول چیف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی ایڈمرل ایم ناظم الحسن سے ملے۔

جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے بنگلہ دیشی نیول چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دوسری جانب، پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں جانب سے موجودہ برادرانہ تعلقات اور پائیدار دوستی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی نے پاک فوج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION