06:37 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری

بنگلادیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کیلئےبری خبر، عدالت نے 300,000 ڈالر سے زیادہ کے چیک باؤنس ہونے پر معزول قانون سازکی گرفتاری کا وارنٹ جاری کر دیا۔
مقدمہ دائر کرنے والے IFIC بینک کے محمد شہیب الرحمان نے کہا کہ عدالت نے پہلے شکیب کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ جس کی بعد عدالت نے اُن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
شکیب سابق رہنما شیخ حسینہ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق قانون ساز ہیں، جنہیں انقلاب کے ذریعے معزول کر دیا گیا تھا۔ وہ بعد میں اگست 2024 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئیں تھیں۔
حسینہ سے اس کے روابط نے انہیں عوامی غصے کا نشانہ بنایا اور وہ بغاوت کے دوران مظاہرین کے خلاف پولیس کے مہلک کریک ڈاؤن کی وجہ سے قتل کی تحقیقات کا سامنا کرنے والے درجنوں افراد میں شامل تھے۔ اس پر ان الزامات پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔
بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر نےبنگلا دیش کے لیے 71 ٹیسٹ، 247 ایک روزہ بین الاقوامی اور 129 ٹوئنٹی 20 کھیلے ہیں، جس میں مجموعی طور پر 712 وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم، وہ اگلے ماہ پاکستان اور دبئی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ سے باہر رہ گئے تھے۔
نجم الحسین شانتو ٹیم کی کپتانی کریں گے، بنگلادیش کو گروپ اے میں بھارت، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION