12:00 , 25 جنوری 2026
Watch Live

بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت تاحال غیر یقینی

Bangladesh’s T20 World Cup Participation Hangs in Balance Over India

بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو تنازع میں ڈال دیا، ایونٹ میں بنگلادیش کی شرکت پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، وینیو اور سکیورٹی معاملات پر صورتحال غیر یقینی بنی ہوئی ہے۔

وینیو کے معاملے پر آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ویڈیو کانفرنس بے نتیجہ رہی، بنگلادیش نے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ دہرایا، جبکہ مؤقف میں کسی قسم کی لچک دکھانے سے انکار کیا۔

آئی سی سی نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول پہلے ہی طے ہے، تاہم بی سی بی نے ممکنہ حل نکالنے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اور کھلاڑیوں و آفیشلز کی حفاظت پر زور دیا۔

بی سی بی کے مطابق دھمکیوں اور آئی پی ایل سے مستفیض الرحمان کی ریلیز کے بعد ٹیم بھارت نہیں جائے گی، آئی سی سی سے جواب کا انتظار ہے، جبکہ صورتحال نے عالمی کرکٹ میں نئی بحث چھیڑ دی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION