11:32 , 11 مارچ 2026
Watch Live

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویڈیو میں جے شاہ نمایاں، بھارتی فینز کی بی سی سی آئی پر تنقید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویڈیو میں جے شاہ نمایاں

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں کھلاڑیوں کے بجائے بورڈ کے سیکریٹری کو زیادہ نمایاں کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی نے جشن کی ایک 37 سیکنڈز کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جس میں ٹیم کی کامیابی کے لمحات دکھائے گئے۔ تاہم ویڈیو کے بڑے حصے میں جے شاہ کو نمایاں طور پر دکھایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو کے تقریباً 16 سیکنڈز کے مرکزی حصے میں سے 12 سیکنڈز تک جے شاہ کی موجودگی دکھائی گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی سنجو سیمسن کی ویڈیو میں صرف ایک مختصر جھلک ہی شامل کی گئی۔

اس معاملے پر بھارتی کرکٹ شائقین نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جشن کی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو زیادہ نمایاں ہونا چاہیے تھا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصد ٹیم کی کامیابی کو اجاگر کرنا ہونا چاہیے تھا نہ کہ کسی انتظامی شخصیت کو نمایاں کرنا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION