ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
مرنے سے قبل مداح نے اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کردی

قسمت کی دیوی بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار سنجے دت پر مہربان ہوگئی۔ ایک خاتون مداح نے مرنے سے قبل اپنی 72 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 29 کروڑ پاکستانی روپے) کی جائیداد اداکار کے نام کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 2018 میں سنجے دت کو پولیس نے اطلاع دی کہ خاتون مداح نشا پٹیل نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد سنجے دت کے نام کر رکھی ہے۔ نشا نے اپنی وصیت میں تمام جائیداد سنجے دت کے نام کی تھی، جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی۔
سنجے دت نے واضح کیا کہ چونکہ وہ نشا کو نہیں جانتے، اس لیے وہ اس جائیداد پر کوئی دعویٰ نہیں کریں گے اور اس میں سے کسی قسم کا حصہ نہیں لیں گے۔ سنجے دت کے پاس خود 295 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثے ہیں، جن میں ممبئی اور دبئی میں گھر، لگژری گاڑیاں اور فلموں کا معاوضہ شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












