ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
خبردار! شہری اپنے بچوں کو اس کینڈی سے دور رکھیں!

ڈپٹی کمشنر ملتان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسٹرابیری کوئیک کینڈی سے بچوں کو بچائیں، جو ایک نئی قسم کی زہریلی مٹھائی ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو "اسٹرابیری کوئیک” کینڈی سے بچانا چاہیے کیونکہ یہ ایک نئی قسم کی زہریلی مٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کینڈی "جان لیوا زہریلی” ہے، جس میں کرسٹل میتھ کی لت کو مٹھائی میں بدل کر بچوں کو دیا جا رہا ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی مشکوک کینڈی سے بچائیں اور اس بارے میں آگاہی بڑھائیں۔
دوسری جانب، پشاور کے پیپلز منڈی میں غیر صحت بخش لالی پاپس کی فروخت کی اطلاعات سامنے آئیں، جس پر ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو آئس ڈرگز دینے کیلئے ان غیر صحت بخش لالی پاپس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کہا کہ زیادہ تر دکانداروں کو غیر صحت بخش لالی پاپس فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، اور تمام غیر صحت بخش اشیاء کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔












