05:47 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز فی تولہ سونا 3,600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے کا ہو گیا، جبکہ فی 10 گرام سونا 3,087 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,387 ڈالر ہو گئی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 4,012 روپے پر مستحکم رہی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION