10:23 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد: حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے ‘پروٹیکٹڈ صارفین’ کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے لاکھوں شہری سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم نے بتایا کہ حکومت 2027 تک تمام سبسڈیز ختم کر دے گی اور 200 یونٹ والے صارفین کو بتدریج ریلیف سے نکال دیا جائے گا۔

ان کے مطابق، ملک میں اس وقت 58 فیصد بجلی صارفین 200 یونٹ تک استعمال کرتے ہیں، جنہیں 60 سے 70 فیصد سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 1.1 کروڑ سے بڑھ کر 1.8 کروڑ ہو چکی ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن نے انکشاف کیا کہ ہر نئی پالیسی آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہوتی ہے اور بعد ازاں اسے وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں اضافی بجلی موجود ہے، جسے سستی قیمت پر انڈسٹری یا نئی فیکٹریوں کو دینے کی دو تجاویز زیر غور ہیں، جنہیں ورلڈ بینک نے سراہا ہے، تاہم آئی ایم ایف سے حتمی منظوری باقی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION