01:03 , 13 جولائی 2025
Watch Live

بلاول بھٹو زرداری کا دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار

بلاول بھٹو زرداری کا دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔

اسلام آباد میں ایک اہم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں انسانی جانوں اور معیشت دونوں کی صورت میں بھاری قیمت چکائی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تجربات سے سیکھے اور اس عالمی مسئلے کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ "دہشت گردی کا کوئی مذہب، قوم، رنگ یا زبان نہیں ہوتی، اور یہ ناسور کسی قانون کو نہیں مانتا۔ اسے ختم کرنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔”

خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور مسئلہ جموں و کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، "پانی کا ہتھیار کے طور پر استعمال بند ہونا چاہیے”۔ بلاول نے خطے میں آبی تنازعات کے حل کے لیے مکالمے اور تعاون پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION