09:40 , 10 نومبر 2025
Watch Live

لڑکیوں کے عالمی دن پر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

لڑکیوں کے عالمی دن پر بلاول بھٹو زرداری کا پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کی ہمت، حوصلے اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ:

"ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کو تعلیم، صحت، تحفظ اور مساوی مواقع دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا اہم ستون ہے۔”

انہوں نے کہا کہ یہ وژن قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سوچ اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کا تسلسل ہے۔ ان کے مطابق،

"جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف اپنی نہیں بلکہ پوری قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔”

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک ایسا معاشرہ بنانے کے لیے کوشاں ہے جہاں ہر بچی کو سیکھنے، آگے بڑھنے اور قیادت کرنے کا بھرپور حق حاصل ہو۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا:

"قوم کا مستقبل ہماری بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔ ہمارا وژن ایک ایسا پاکستان ہے جہاں ہر لڑکی آزادی، وقار اور برابری کے ساتھ اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION