نیویارک میئر الیکشن میں ارب پتی طبقہ زیر بحث

امریکا میں ارب پتی طبقہ امریکا میں طاقتور ہے اور ایک بار پھر ملک کی سیاست اور معیشت کے اہم موضوعات میں شامل ہو گیا ہے۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہی لوگ ملک کی ترقی کے محرک ہیں، جبکہ دیگر کے خیال میں ارب پتی طبقہ دولت کی عدم مساوات بڑھا رہا ہے۔ نیویارک کے نئے میئر زہران ممدانی کی جیت نے اس بحث کو اور بھی بڑھا دیا ہے، جو عوامی فلاح اور امیروں پر زیادہ ٹیکس کے حامی ہیں۔
ممدانی نے اپنے انتخابی منشور میں کارپوریٹ ٹیکس بڑھانے اور ایک ملین ڈالر سے زائد آمدنی پر 2 فیصد ٹیکس لگانے کی بات کی۔ وہ خود کو "ڈیموکریٹک سوشلسٹ” کہتے ہیں اور ان کا مقصد بڑھتی مہنگائی، کرایوں اور دولت کی غیر مساوی تقسیم جیسے مسائل سے نمٹنا ہے۔ ان کی جیت نے اُن حلقوں کو حوصلہ دیا ہے جو چاہتے ہیں کہ امیر طبقے پر ٹیکس لگانے سے عوامی فلاح کے لیے وسائل پیدا کیے جائیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو خود ارب پتی ہیں، نے ممدانی کی جیت پر ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اگر وہ میئر منتخب ہوئے تو وفاقی فنڈز کم کر دیے جائیں گے۔ اس تنازع میں سیاست اور معیشت دونوں شامل ہیں۔ ٹرمپ کا الزام ہے کہ ملک کی مشکلات غیر منصفانہ تجارتی پالیسیاں اور غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے ہیں، جبکہ ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ سب امیروں کے حق میں بنائے گئے ٹیکس نظام کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے اختیارات کیا ہیں؟
امریکہ میں دولت کی تقسیم شدید غیر مساوی ہے۔ فیڈرل ریزرو کے مطابق ملک کی مجموعی دولت کا 67 فیصد امیر ترین 10 فیصد گھرانوں کے پاس ہے، جبکہ نچلے 50 فیصد کے پاس صرف 2.5 فیصد دولت موجود ہے۔ نیویارک میں ایک عام اپارٹمنٹ کی قیمت ایک ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اوسط کرایہ ایک عام خاندان کی آمدنی کا 55 فیصد ہے۔ غربت اور مہنگائی نے درمیانے طبقے کو شدید دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ ارب پتی طبقہ امریکا میں طاقتور ہے اور ملک دو حصوں میں بٹ چکا ہے: ایک وہ جو ارب پتیوں کی طاقت میں یقین رکھتا ہے اور دوسرا وہ جو دولت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حق میں ہے۔ زہران ممدانی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ امریکی شہری اب امیروں پر زیادہ ٹیکس اور عوامی فلاح کو ترجیح دینے والے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا آرمی چیف کی قیادت پر اظہارِ اعتماد
10 گھنٹے پہلے

حامد رضا نے خود کو سرنڈر کیا، گرفتاری نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد…4 گھنٹے پہلے
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری میں ناکام ہو گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ 2024-25 نے مالی…6 گھنٹے پہلے
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا…10 گھنٹے پہلے
27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی…10 گھنٹے پہلے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین…4 گھنٹے ago
دلہے کے ساتھ حیران کن واقعہ، بارات پہنچنے سے پہلے دلہن کی کسی اورسےشادی کردی
چنیوٹ کی تحصیل لالیاں میں دلہن لینے آئے سرگودھا کے…4 گھنٹے ago
کرسٹیانو رونالڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی
پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…5 گھنٹے ago
محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے ریکور کرنے میں ناکام، آڈٹ رپورٹ 2024-25 میں انکشافات
لاہور : محکمہ خزانہ پنجاب 466 ارب روپے کی ریکوری…6 گھنٹے ago