07:25 , 7 نومبر 2025
Watch Live

بِٹ کوائن نے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی حد عبور کرلی

دنیا کی مقبول ترین کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے نئی تاریخ رقم کر دی، گزشتہ ہفتے 10 فیصد اضافے کے بعد اس کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

یہ نیا سنگ میل کرپٹو انڈسٹری کے مشہور ٹرینڈ "اپٹوبر” (Uptober) کے مطابق ہے، جس میں اکتوبر کے مہینے کے دوران مارکیٹ عموماً بہتر کارکردگی دکھاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سال بِٹ کوائن کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی ہوچکی ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2025 کے آخر تک اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بائنینس (Binance) اور کوائن بیس (Coinbase) جیسے معروف ایکسچینج پلیٹ فارمز سے تقریباً 15 ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن نکالے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION