10:47 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

بٹ کوائن کی قیمت نے نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر لیا

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اتوار کی صبح بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار 245 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جو اس کی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

اس سے پہلے جولائی 2025 میں بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 445 ڈالر تھی، جو اُس وقت سب سے بلند سطح سمجھی جا رہی تھی۔ مگر اب اکتوبر میں یہ قیمت اس سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

بٹ کوائن ایک ڈی سنٹرلائزڈ کرپٹو کرنسی ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی پر چلتی ہے۔ اس کرنسی کو کوئی بھی صارف مائن کر سکتا ہے، لیکن مارکیٹ میں موجود بٹ کوائنز کی تعداد محدود ہے۔ زیادہ تر بٹ کوائن پہلے ہی مائن ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔

بٹ کوائن کو پہلی بار 2009 میں متعارف کروایا گیا تھا، اُس وقت اس کی قیمت صرف 0.09 ڈالر تھی۔ 2011 میں یہ 26.90 ڈالر تک پہنچی، پھر 2014 میں یہ 1238 ڈالر تک گئی لیکن سال کے آخر میں قیمت گر کر 315.21 ڈالر رہ گئی۔ 2017 سے 2018 کے دوران قیمت میں بہت تیزی آئی اور دسمبر 2018 میں یہ 20 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔

اس کے بعد بھی بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آتا رہا۔ دسمبر 2019 میں یہ 6635 ڈالر تک گر گئی، پھر دسمبر 2021 میں پہلی بار 49 ہزار ڈالر سے اوپر گئی۔ 2022 میں قیمت کم ہو کر 18 ہزار ہو گئی، لیکن نومبر 2024 میں یہ دوبارہ بڑھ کر 77 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی، اور اب 2025 میں اپنی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION