02:36 , 30 اگست 2025
Watch Live

گوگل میپس پر اندھا اعتماد، بھارتی خاتون کار سمیت نالے میں جاگری

نئی ممبئی: بھارت میں ایک خاتون گوگل میپس کی ہدایت پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے اپنی گاڑی سمیت نالے میں جاگری، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون بیلاپور سے الوے جا رہی تھی۔ گوگل میپس نے پل کے نیچے کا راستہ دکھایا، جس پر عمل کرتے ہوئے خاتون نے گاڑی نالے کی طرف موڑ دی۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو نالے سے بحفاظت نکال لیا۔ بعد ازاں گاڑی کو کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

بیلاپور کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر نارائن پالمپلے کے مطابق، اطلاع ملنے پر میرین سیکیورٹی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری کارروائی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، دسمبر 2023 میں اترپردیش کے شہر بریلی میں گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION