05:22 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس کے فلیٹ سے برآمد

کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ حمیرا اصغر گزشتہ سات سال سے اکیلی اسی فلیٹ میں مقیم تھیں۔ 2018 میں فلیٹ کرائے پر لیا اور 2024 سے کرایہ ادا نہیں کیا۔ مالک مکان کی جانب سے کیس دائر تھا، جس پر بیلف کے پہنچنے پر لاش ملی۔

ابتدائی تفتیش میں واقعہ طبی موت لگتا ہے تاہم لاش کئی روز پرانی ہے اور شناخت ڈی این اے کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق فلیٹ کو سیل کر دیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے، اور تاحال کوئی قریبی عزیز سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION