پار کنگ میں کھڑی گاڑی سے معروف اداکار کی لاش بر آمد

جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ یونگ کیو، 4 اگست کو سیئول کے قریب اپنی رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی عمر 55 برس تھی۔ پولیس کے مطابق ایک قریبی جاننے والے نے صبح 8 بجے اُن کی لاش گاڑی کے اندر دیکھی اور حکام کو اطلاع دی۔
ابتدائی تحقیقات میں نہ تو کسی خودکشی کے نوٹ کا سراغ ملا ہے اور نہ ہی کسی تشدد یا قتل کے شواہد پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ تفتیش جاری ہے لیکن ابھی تک کوئی مشکوک صورتحال سامنے نہیں آئی۔

سونگ یونگ کیو حال ہی میں شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کے ایک کیس میں ملوث پائے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق وہ نشے کی حالت میں تقریباً تین میل تک گاڑی چلاتے رہے۔ ان کے خون میں الکحل کی مقدار اس حد سے زیادہ تھی جس پر ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
اس واقعے کے بعد انہیں تین اہم منصوبوں سے الگ کر دیا گیا تھا۔ ان میں دو ڈرامے ’’دی ڈیفیکٹس‘‘ اور ’’دی وننگ ٹرائے‘‘ شامل تھے۔ اس کے علاوہ وہ اسٹیج ڈرامہ ’’شیکسپئر ان لو‘‘ سے بھی نکال دیے گئے تھے۔ ان فیصلوں نے ان کے کیریئر پر شدید اثر ڈالا تھا۔
سونگ کو 2019 کی کامیاب فلم ’’ایکسٹریم جاب‘‘ میں چیف کے کردار سے شہرت ملی تھی۔ وہ نیٹ فلکس کی سیریز ’’نارکو سینٹس‘‘ اور ڈزنی پلس کی ’’بگ بیٹ‘‘ میں بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔ ان کی اداکاری کو ناقدین اور شائقین نے سراہا۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…8 گھنٹے پہلے
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلے
کراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…3 دن پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل…3 گھنٹے پہلے
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق…4 گھنٹے پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…8 گھنٹے پہلے
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…8 گھنٹے پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز…3 گھنٹے ago
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں…4 گھنٹے ago
ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی…4 گھنٹے ago
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز مینز…7 گھنٹے ago
















